تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن آصف آباد کے زیراہتمام سالانہ اجلاسِ عام بعنوان”اردو صحافت اور ہماری ذمہ داری” پروگرام کا انعقاد 

[]

آصف آباد 06/جنوری۔آصف آباد ضلع مرکز میں واقع اے روز گارڈن فنکشن ہال میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن شاخ ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے زیراہتمام سالانہ اجلاس عام بعنوان “اردو صحافت اور ہماری ذمہ ” پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن بحسن و آواز حافظ شیخ عبدالحکیم اشاعتی سے ہوا اور نعت شریف کا نظرانہ مولانا اسلم مفتاحی نے پیش کیا زیر صدارت سینئر صحافی واڈوائزر  مشیر اعلٰی محمد عابد احمد و زیر نگرانی سینئر صحافی صدر فیڈریشن شاخ آصف آباد مرزا سلیم بیگ نے انجام دی۔

 

مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ملک کے نامور و بے لوث معروف و مشہور شخصیت بے باک و سینئر صحافی پاسبان ملت و اردو صحافت ایم – اے ماجد صدر ریاستی تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن و سابقہ ممبر پریس کونسل آف انڈیا اور مہمان ذی وقار کی حیثیت سے محمد غوث محی الدین جنرل سیکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن مہمان ذیشان کی حیثیت سے سید احمد جیلانی،سید عظمت علی شاہ نائب صدور تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن،خازن ایم-اے محسن، آرگنائزر سیکریٹریز محمد امجد علی، ایم- اے جمیل، محمد حبیب نے شرکت کی اسی طرح آصف آباد ضلع مرکز کے مینارٹی مسلم قائدین سماجی، مذہبی، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور ذی شعور حضرات نے بھی شرکت کی اس موقع پر  ریاستی صدر ایم-اے ماجد نے اپنے خطاب میں موجودہ حالات و اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کے بارے میں جو میٹھی بول ہے اردو کا تعلق ہر مذہب و قوم میں پایا جاتا ہے اردو وہ زبان ہے جس سے ہر ایک کے اندر تہذیب و تمدن کا مادہ پایا جاتا ہے اور اردو ہر ایک کی ضرورت ہے

 

ریاستی صدر نے مزید کہا کہ حکومت تلنگانہ میں اردو کو۔دوسری زبان کا درجہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اردو کی بقاء اور اس کو عام کرنے کے لیے ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت سے تعاون کرنا چاہیے اردو صحافیوں کی خدمات محنت جدوجہد کوشیشوں کے بارے میں کہا کہ بغیر معاوضہ کے اپنے قیمتی اوقات کو نکال کر اخبار کو شائع کرواتے ہیں-سردی گرمی دھوپ جو بھی مواقع ہوں صحافی اپنی خدمات برابر انجام دیتا ہے نیوز کو ارسال کر کے اور گھر گھر اخبارات کو پہنچاتے ہیں۔اسی طرح سنگل ونڈو چیئرمین علی بن احمد،سید ابوالفیض احمد کنٹراکٹر، عبداللہ بن احمد کنٹراکٹر، امان اللہ پرویز کو آپشن ممبر، احمد بن عبداللہ ٹاؤن صدر بی آر ایس پارٹی،مساجد فیڈریشن صدر کاغذ نگر اسرار احمد، ایم آئی ایم ٹاؤن صدر کاغذ نگر محمد عبدالمبین، امام الدین حبیب کنٹراکٹر، عبداللہ بن عمر صدر آصف آباد مسلم ویلفیئر سوسائٹی، اسلم بن احمد، عمر بن احمد، زماں اردو فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری محمد ریاضت علی، ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو ضلع صدر محمد عبدالرحمٰن، آصف آباد پریس کلب کے صدر چپہ سریش نے بھی اردو زبان اسکی تاثرات کو اپنے اپنے خطاب کے ذریعے اظہار کیا۔

 

مقامی سیاسی قائدین نے کہا کہ اردو نظام کے دور سے چلی آرہی ہے ملک کو آزاد ہوئے 75 سال ہو رہے ہیں مگر اردو کو دو سو سال مکمل ہوئیے ہیں یہ ہمارے لیے بہت خوشی و مسرت کا موقع ہے-ہمارے تلنگانہ میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں اردو کو بولا جاتا ہے ساتھ ہی یہ امید بھی جگائی کہ اردو کو اگے ہماری نسلیں اردو کو برقرار رکھے۔اسی طرح صحافیوں کو انکی خدمات کے عوض سراہا دیا اور آگے اردو صحافت کو مزید ترجیح اور مضبوط کرنے کے لیے اردو اخبارات ورسائل وجرائد کی خریداری کے علاوہ اخبارات میں اشتہارات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے تجارتی و کاروباری اداروں پر دوسری زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں سائن بورڈس وغیرہ تحریر کریں دور حاضر میں سوشل میڈیا نے اپنی ایک شناخت بنائی ہے اس پلیٹ فارم پر رومن انگریزی کے بجائے اردو زبان میں اپنی پوسٹ تحریر کریں اس لیے کہ اردو زبان عالمی سطح پر اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے محبانِ اردو کو چاہیے کہ ہر گھر پر کوئی ایک اخبار لازمی طور منگوائے- بعد ازاں تمام آئیےمہمانوں اور ذمہ داران کی شال پوشی وگل پوشی کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔

 

اس سالانہ اجلاس عام بعنوان “اردو صحافت اور ہماری ذمہ داری ” پروگرام کے پر مسرت موقع پر تمام تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن شاخ ضلع آصف آباد کے جمیع اراکین عاملہ اور اردو صحافیوں جیسے محمد شرف الدین نائب صدر، جنرل سیکریٹری محمد ماجد اقبال، جوائنٹ سیکریٹری سید اقبال احمد، آرگنائزر سیکریٹری محمد منورالدین، خازن محمد فیاض الدین، اڈوائزر مشیر اعلٰی شیام کمار وکیل، ممبرانِ تنظیم محمد مفخم احمد، محمد وصی خان، مولانا محمد عبدالرحیم،محمد اعجاز،محمد عبدالعزیز،محمد عبدالستار،حافظ عتیق الرحمٰن،حافظ احمد امین، سید شوکت علی،محمد نصیر خان، محمد ساجد خان،اسی طرح دیگر ضلعی صحافی سید سوجر(سفیان )،محمد عبدالغفار، عون بن علی، مولانا اعجازالحق، محمد عبدل سفیل، پرکاش گوڈ، چاری، رام داس و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں مرزا سلیم بیگ ضلع صدر ٹی یو ڈبلیو جے ایف واراکین عاملہ نے آئیےمہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *