[]
حیدرآباد: حیدرآباد کے سو سال سے زائد باوقار اور عظیم و قدیم تعلیمی ادارہ اشرف المدارس ہائی سکول مرتضی نگر املی بن یاقوت پورہ میں انجمن طلبہ قدیم کی تقریب منائی گئی۔ سب سے پہلے قدیم طلباکی اسمبلی منعقد کی گئی۔
اس کے بعد قدیم طالب علم جناب محمد حسام الدین نے قرات کلام پاک سے تقریب کا اغاز کیا۔ جناب محمد مجاہد شریف نے نعت شریف سنائیـ سابق طالبعلم وہیڈ ماسٹر جی جی پی ایس دبیر پورہ جناب محمد حسام الدین ریاض (ولد محمد ریاض الدین صاحب) نے اس تعلیمی ادارہ سے وابستہ اپنی قدیم یادوں کا تازہ کیا اور اپنے مرحوم اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ باحیات اساتذہ کے لئے درازی عمر کی دعا کی۔
انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ اساتذہ کی دل وجان سے قدر کریں اور ہمیشہ اسکول کو وقت پر آئیں۔ وقت کی پابندی ہی انسان کو عظیم بناتی ہے۔ جنا ب محمد ابراہیم قریشی سابق کارپوریٹر نے اہلیان محلہ سے خواہش کی کہ وہ اس اسکول کے تعلمی ماحول سے استفادہ کے لئے بچوں کا زیادہ سے زیادہ داخلہ کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہرطالبعلم کی خواہش ڈاکٹر یا انجئینئر بننے کی ہوتی ہے اس کے لئے جب تک خوب محنت سے پڑھائی نہ ہوگی ھم اپنے مقصد کو نہیں پاسکتےـ
قدیم طالبعلم وریاضی کے ماہر استاد وگزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ جناب عبدالباری نے طلبہ کو ریاضی میں مہارت حاصل کرنے اور تعلیم کے میدان میں خوب ترقی کامشورہ دیا اور اپنے اساتذہ کی خدمات کو یاد کیا۔
جناب احمد اشفاق علی قریشی گورنمنٹ کیمکل ایگزامنر ریٹائرڈ اور جناب محمد منورعلی ہیڈ ماسٹر جی بی ایچ ایس دریچہ ماتا کے علاوہ جناب ایوب خالد، جناب جہانگیر خاں، جناب عبدالصادق خان، جناب محمد عبدالرحیم، جناب محمد عبدالقدیر، جناب شیخ محبوب، جناب حبیب یحییٰ، جناب محمد غوث ارشد، جناب محمد شعیب، جناب محمداویس، جناب محمد عادل، جناب محمد مبین، جناب محمد ریحان، جناب محمد پرویز، جناب ایس کے ریحان نے بھی مخاطب کیا۔
جناب محمد اعجاز حسین ایڈوکیٹ صدر بزم طلبائے قدیم نے خیر مقدم کیا۔ تمام قدیم طلبہ نےفرداً فرداً اپنے تعارفی کلمات و خیالات کا اظہار کیا اور اپنی پرانی یادوں کو اور تمام قدیم اساتذہ کی یادوں کو جدید طلبہ کے سامنے پیش کیا اور جدید طلباء کو مفید مشوروں سے نوازا۔
مزید انہوں نے تمام اساتذہ کا احترام و عزت کرنے کو کہا اور تعلیم میں سخت سے سخت محنت کرنے کو کہا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سلیم احمد فاروقی سیکرٹری جدہ اردو اکیڈمی نے شرکت کی۔ انہوں نے بھی طلباء کو مفید مشوروں سے نوازا۔
موجودہ صدر مدرس جناب سید عبدالباسط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماضی اور حال پر تبصرہ کیا۔ اس کے بعد اسکول کے سرپرست اعلی پروفیسر ایم ایم انور صاحب نے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور تمام قدیم طلبہ کو مفید مشورے دیئے۔
انہوں نے طلباء کو وقت پر مدرسہ آنے کی تلقین کرتے ہوئے اسکول کے موجودہ اساتذہ کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ اس قدیم اسکول کے تعلیمی معیار کو مزید خوب سے خوب تر بنانے کے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے بعد کھیلوں کے مشاغل شروع ہوئے تمام جیتنے والے طلباء کو سرپرست اعلی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔
اوشین اسکول سے آئے طالب علم نے ہندوستان ہمارا ہے پر بہترین نظم سنائی تقریب میں صدر معلمہ آفرین شہوار صاحبہ، سکریٹری جناب سید عبدالماجد، اسکول لیڈر جناب سید مقصود علی، تدریسی و غیر تدریسی عملہ عرشیہ بیگم، سیما بیگم، ضیاالرحمان، عبدالغفور، عالیہ بیگم، فاروق احمد، ناظرہ بیگم، ریاض احمد، کے مہیندر، مظفر سلطانہ، قدیم طلبہ اور جدید طلبہ نے شرکت کی۔
نظامت کے فرائض جناب محمد مجاہد شریف نے انجام دیئے۔ تمام قدیم طلبہ اور جدید طلبہ اور اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے تعاون سے تقریب کامیاب رہی۔ جناب محمد اعجاز حسین ایڈوکیٹ نے شکریہ ادا کیا۔