[]
نظام آباد 16/ فبروری (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع نظام آباد سینئر اسسٹنٹ مسٹر یم اے ماجد کی افراد خاندان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانگی کے موقع پر احمد علی خان تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایگزیکٹو کمیٹی ریاستی ممبر و سینئر جرنلسٹ کی صدارت میں انکی رہائیش گاہ واقع محلہ پھو لانگ نظام آباد میں شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا
اس تقریب میں صدر ضلع اقلیتی سل بی آریس نظام آباد نویداقبال ،کارپوریٹر اکبر حسین ڈیویژن( 46 )مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں سے وابستہ سرکردہ قائدین جن میں قابل ذکر مرزا واصل بیگ , شیخ علی صابری , امجد خان رشید خان جاوید ، محمد بشیر محمد امیر الدین ، محمد سلیم ، سید محمود ، محمد مصیح الدین منڈل آفیسر محمد اقبال احمد سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس محمد یوسف الدین خان ، محمد فیروز خان ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد ایکسپریس، یم اے خالد فیکلٹی اُردو اکیڈمی نے شرکت کرتے ہوئے ایم اے ماجد سینئر اسسٹنٹ کی بکثرت شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے شاندار تہنیت پیش کی گئی
اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے عمرہ کو قبول کرنے اور سب کے حق میں خصوصی دعا کرنے کی خواہش کی گئی