برقعہ کو بدنام کرنے کی سازش۔ ہندو خاتون نے برقعہ پہن کر اپنی ہی ماں کے گھر کی چوری

[]

حیدرآباد: برقعہ کو بدنام کرنے کی کوشش کے طورپرایک خاتون نے برقعہ پہن کر اپنی ہی ماں کے گھر میں چوری کی۔ 30 جنوری کو دہلی کے اتم نگرکے ایک مکان میں چوری کی واردات رونما ہوئی۔

 

کملیش نامی خاتون کے مکان سے ایک لاکھ 25 ہزارروپئے نقد رقم کے علاوہ طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا تھا۔ تحقیقات کے دوران پولیس نےجب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ ایک برقعہ پوش خاتون نے چوری کی واردات انجام دی ہے۔

 

پولیس کو یہ انکشاف ہوا کہ برقعہ پوش خاتون جس نے چوری کی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ کملیش کی بیٹی 31 سالہ شویتا ہے۔ کملیش کو دو بیٹیاں بتائی گئی ہیں جن میں سے بڑی شویتا کی شادی ہوگئی جبکہ چھوٹی بیٹی خانگی ملازمت کرتے ہوئے ماں کے ساتھ رہتی ہے۔

 

شویتا کو اس بات کی حسد تھی کہ اسکی ماں اپنی چھوٹی بیٹی کو اس سے زیادہ چاہتی ہے اسی مخاصمت کی بنا پر اس نے منصوبہ بند طریقہ سے جب اس کی ماں اوربہن کام پر گئے تھے قفل توڑ کر چوری کی واردات انجام دی تھی۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا اور اس نے اقبال جرم‌کرلیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *