یمن پر امریکی حملوں سے سیاسی اور سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچے گا، ایران

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے یمن نے تہران میں ایرانی اعلی حکام سے ملاقات کی۔ ہانس گرانبرگ نے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی جارحانہ رویہ مخصوصا یمن پر امریکی اتحاد کے حملے اور انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں ڈالنے سے خطے کے بحران کو حل کرنے کے لئے جاری سیاسی اور سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے عراق اور شام پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں مسائل حل کرنے میں ناکامی کا ازالہ فوجی کاروائیوں کے ذریعے کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے خطے میں امن کے قیام میں ایران کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہونے سے تمام فریقوں کو فائدہ ہوگا۔

ملاقات کےد وران اقوام متحدہ کے نمائندے نے کرمان میں ہونےوالی دہشت گردی کی مناسبت سے ایرانی حکومت اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

ہانس گرانبرگ نے خطے میں مثبت کردار ادا کرنے پر ایران کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ یمن میں امن اور استحکام قائم کرنا چاہتا ہے جس کے لئے ملک میں جاری بحران کا حل ضروری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *