[]
مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے مشرقی علاقوں میں امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے راکٹ حملے کئے ہیں۔
امریکی فوج شامی صوبے دیرالزور میں غیر قانونی طور پر مقیم اور فوجی اڈے قائم کئے ہیں۔
دراین اثناء قطر کے چینل العربی نے کہا ہے کہ امریکی اڈے پر راکٹ حملے کے بعد اڈے کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
راکٹ حملوں کی اب تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔