ہندوستان کا قانون، ہندو گروپ کا ظلم سہنے والے امام کو ہی پولیس نے گرفتار کرلیا (ویڈیو)

[]

رائے پور: چھتیس گڑھ کے پولیس اسٹیشن کے پاس مشتعل ہجوم نے مسجد کے امام کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے مسجد کے امام کو ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس اسٹیشن کے قریب ہندوں دہشت گردوں کے ایک ہجوم نے مسجد کے امام صاحب کو مبینہ طورپر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 24 جنوری کو مسجد کے امام مولانا اصغر علی اپنے گھر سے مقامی گاؤں کے مدرسہ میں تعلیم دینے کیلئے گئے جہاں وہ تقربیاً 2 سال سے پڑھارہے ہیں۔ بچوں کو پڑھانےکے بعد مولانا اصغر علی دوپہر کے کھانے کیلئے گھر واپس آئے۔

مولانا اصغر علی نے بتایاکہ وہ کھانا ابھی شروع ہی کررہے تھے کہ مشتعل ہجوم اُن کے گھر پہنچ گئے اور اُنہیں اُن کے ساتھ چلنے کیلئے کہا گیا، میں نے جانے سے انکار کیا تو وہ زبردستی مجھے گھسیٹتے ہوئے گاڑی میں بیٹھا کر پولیس اسٹیشن کے قریب لے گئے جہاں اُنہوں نے امام کو شدید زدکوب کیا گیا۔

مسجد کے امام مولانا اصغر علی کو اُن کے سابقہ مدرسہ کے طالبعلم کے واٹس ایپ اسٹیٹس کے باعث حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں اس قسم کے واقعات اب معمول بن چکے ہیں، مسلمانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے، مساجد کو شہید کیاجارہا ہے، عدالتیں بھی انصاف سے کام نہیں لے رہی ہیں، نہتے مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *