[]
سال نو کے پہلے ماہ یعنی جنوری میں امریکہ میں اجرت میں اضافہ بھی پچھلے مہینے سے 0.6 فیصد متوقع سے بھی زیادہ بڑھ گیا۔ ایک سال پہلے سے اوسط فی گھنٹہ آمدنی میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ محنت نے کہا کہ پیشہ ورانہ اور کاروباری خدمات، صحت کی دیکھ بھال اور ریٹیل ٹریڈ کے ڈیپارٹمنٹس میں ملازمتوں میں اضافے سے امریکہ میں مجموعی طور پر ملازمت کی منڈی میں مثبت ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں تیل اور گیس نکالنے کے شعبوں میں روزگار کم ہوا ہے۔