[]
ایم اے ماجد تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (آئی جے یو) ریاستی کونسل ممبر منتخب
یونین ممبران و مقامی تلگو صحافیوں کی تائید و تعاون پر ایم اے ماجد کا اظہار تشکر
نظام آباد:2/فروری ( پریس نوٹ ) ضلع و شہر نظام آباد کے صحافیوں کے مسائل و حقوق کی یکسوئی کیلئے ہمیشہ اپنا اہم و سرگرم کردار ادا کرنے والے سینئر صحافی ایم اے ماجد اسٹاف رپورٹر راشٹریہ سہارا نظام آبادو اسٹیٹ سکریٹری تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کو پریس کلب میں منعقدہ ریاستی کونسل کے انتخابات میں (IJU)انڈین جرنلسٹ یونین سے ملحقہ (TUWJ) تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ریاستی کونسل ممبر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے نظام آباد ضلع یونین سے تین سینئر صحافی ایم اے ماجد،بوبلی نرسیا،جی پرمود کا انتخاب عمل میں آیا
۔ریاستی کونسل کے نو منتخبہ ممبران کو یونین ضلع صدر ایڈلہ سنجیو،ضلع جنرل سیکرٹری ٹی اروند.،لاجی اور ضلع کمیٹی ٹریزر سری گدا پرساد نے ضلع یونین کی جانب سے تہنیت پیش کرتے ہوئے نو منتخبہ ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر ریاستی اراکین و ضلع یونین ممبران نے نو منتخبہ اراکین سے کہا کہ وہ ضلع و شہر کے تمام صحافیوں کے مسائل و مطالبات کی یکسوئی کیلئے ہمیشہ اہم و سرگرم کردار ادا کریں جسکے لئے ضلع یونین کا ہر ممکن تعاون رہے گا۔بعد ازاں ضلع یونین کمیٹی و نومنتخبہ اراکین کے درمیان ضلع و شہر کے صحافیوں کے مسائل و مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سینئر صحافی ایم اے ماجد اسٹاف رپورٹر راشٹریہ سہارا نظام آبادو اسٹیٹ سکریٹری تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کو ریاستی کونسل کے انتخابات میں (IJU)انڈین جرنلسٹ یونین سے ملحقہ (TUWJ) تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ریاستی کونسل ممبر کی حیثیت سے منتخب کرنے پرایم اے مقیت فاروقی اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد نظام آباد، محمد غوث ایڈیٹر روزنامہ محور نظام آباد، افضل خان اسٹاف رپورٹر منصف ٹی وی، بیوروچیف پرواز ٹی وی و صدر ضلع تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نظام آباد، نعیم قمر ایڈیٹر عوام ٹی وی نظام آباد، سید اسد ایڈیٹر آج کا تلنگانہ، محمد خالد خان صدر اُردو پریس کلب نظام آباد،علیم لطیف الدین ایڈیٹر تبصرہ، ساجد اختر سینئر جرنلسٹ، محمد امیر الدین پبلسٹی سکریٹری تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نظام آباد کے علاوہ دیگر صحافیوں نے مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی ایم اے ماجد اسٹاف رپورٹر راشٹریہ سہارا نظام آباد گزشتہ کئی سالوں سے مقامی و ریاستی مختلف اردو روزناموں میں اپنی دیرینہ صحافتی خدمات کے دوران ضلع یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے دو مرتبہ نائب صدر کے علاوہ پریس کلب نظام آباد کے تین مرتبہ نائب صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں. ایم اے ماجد نے ریاستی یونین کونسل ممبر منتخب ہونے پر انھوں نے تمام اراکین یونین بالخصوص تلگو صحافیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔