[]
نئی دہلی: الہ آباد ہائی کورٹ نے گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔
تہہ خانہ میں پوجا پر روک لگانے کی درخواست انجمن مسجد انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھی۔ مسلم فریق نے اپنا موقف پیش کیا اس کے بعد ہندو فریق نے بھی اپنے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے اس مقدمہ کی اگلی سماعت چھ فروری تک کے لیے ملتوی کر دی
اور اس وقت تک تہہ خانہ میں پوجا پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا، ساتھ ہی عدالت نے وہاں مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔واضح رہے کہ ضلعی عدالت کی جانب سے گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندو فریق کو پوجا کی اجازت دینے کے بعد مسلم فریق نے رات دیر گئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے رابطہ قائم کیا تھا اور اس کیس پر فوری سماعت کی خواہش کی تھی۔
رات دیر گئے یہ ملاقات ہوئی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے اس مسئلہ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی تھی۔