خطے میں پائیدار امن کے لئے صہیونی حکومت کے مظالم کا سلسلہ بند کرنا ہوگا

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطی مخصوصا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے اتحاد کے جارحانہ اقدامات مسائل کا حل نہیں بلکہ ان حملوں کی وجہ سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور پائیدار امن قائم کرنے کے لئے صہیونی فورسز کو مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کی بنیادی وجہ غیر قانونی اور غاصبانہ قبضہ ہے لہذا ایران تجویز دیتا ہے کہ مسئلے کی اصل وجہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
گفتگو کے دوران جوزف بورل نے خطے میں امن بحال کرنے کے سلسلے میں ایران کی کوششوں کو سراہا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *