ایران کے ساتھ جنگ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے، امریکی وزیر دفاع

[]

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف خطے میں کشیدگی بڑھانا نہیں ہے ہم جنگ کو غزہ تک محدود رکھنا چاہتے ہیں اور کسی کے ساتھ جنگ کے خواہشمند نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کی حالت میں نہیں ہیں البتہ ہماری سیکورٹی کو درپیش ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کیا جائے گا

لائئڈ آسٹن نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز پر ڈرون حملہ ہوا ہے جو کہ ایران کے حمایت یافتہ جنگجو نے کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے کئی مرتبہ امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خطے میں مقاومتی تنظیمیں اپنی کاروائیوں میں آزاد اور خود مختار ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ نہیں چاہتے اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں شام میں امریکی سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے امریکی فوج کے انخلاء کا باعث نہیں بنیں گے لیکن عراق حکام کے ساتھ ضروری اقدامات انجام دینے کے لیے رابطے میں ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *