پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 10 سال قید کی سزا

[]

نئی دہلی: پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 

فاضل جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی اس وقت عمران خان اور شاہ محمود عدالت میں موجود تھے۔ جج نے مختصر زبانی فیصلہ سنایا۔

 

واضح رہے کہ عمران خان نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کے مراسلہ یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیان بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمہ میں امریکہ کا ہاتھ ہے تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں

 

سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی گئی تھی۔ اسی معاملے میں آج عدالت کا فیصلہ آیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *