[]
حیدرآباد: صدر بی آر ایس کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں پٹرول‘ ڈیزل‘ دال‘ نمک اور دیگر اشیائے ضروریہ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ملک کے غریب عوام کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اب وزیراعظم نریندر مودی ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب منعقد کرکے مذہب کے نام پر ملک کے عوام کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کررہے ہیں۔
ملک کے عوام باشعور ہیں‘ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔ کے ٹی آر چیوڑلہ میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے 420 وعدوں پر عمل آوری نہ کرنے پر عوام میں ناراضگی پیدا ہورہی ہے۔ اگر حکومت 100 یوم میں ان وعدوں پر عمل آوری نہیں کرے گی تو عوام حکومت کے خلاف ہوجائیں گے۔