شادی کی عمر سے متعلق بل پر جائزہ کمیٹی کی میعاد میں 4 ماہ توسیع

[]

نئی دہلی: خواتین کی شادی کے لیے موجودہ 18 سال کی عمر میں اضافہ کرکے 21 سال مقرر کرنے کے لیے بل کا جائزہ جو پارلیمانی کمیٹی لے رہی ہے کی میعاد میں توسیع کی گئی۔

31 جنوری کو شروع ہونے والا پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس موجودہ لوک سبھا کا آخری اجلاس ہوگا جو پارلیمانی انتخابات کے اعلان سے قبل منعقد کیا جارہا ہے۔

مذکورہ کمیٹی کو 4 ماہ کی توسیع کو قطعیت دی گئی ہے، کیوں کہ 17ویں لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہوگی۔ کم عمری کی شادی پر امتناع (ترمیمی) بل جو 2021ء میں لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا اور زیر التوا ہے، جون میں ایوان کی میعاد ختم ہونے تک مذکورہ بل کی مدت ختم ہوسکتی ہے۔

لوک سبھا کی تحلیل کے بعد زیر التوا اور راجیہ سبھا میں منظوری کے بعد ایوانِ زیریں میں زیرالتوا ہیں کی مدت ختم ہوگی۔ 24 جنوری کو جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا گیا کہ صدرنشین راجیہ سبھا نے کم عمری کی شادی پر امتناع کے ترمیمی بل 2021ء جو پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی میں زیر التوا ہے کو 4 ماہ کی توسیع منظور کی ہے۔

کمیٹی کو ماضی میں بھی رپورٹ کو قطعیت دینے کے لیے توسیع دی گئی تھی۔ مذکورہ بل ایوان میں پیش ہونے کے فوری بعد وزیر بہبودِ خواتین و اطفال سمرتی ایرانی نے اسپیکر لوک سبھا سے درخواست کی تھی کہ وہ بل کا تفصیلی جائزہ لینے اسٹینڈنگ کمیٹی کو روانہ کریں۔

ایرانی نے کہا تھا کہ وہ اس تعلق سے مرد و خواتین میں یکسانیت لانا چاہتی ہیں اور کہا کہ مذکورہ بل کا موجودہ تمام قوانین پر اطلاق ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *