[]
صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعہ کے روز حیدرآباد کے پرانے شہر مدینہ سرکل میں ترنگالہرایا۔ ہر سال کی طرح اسدالدین اویسی نے تاریخی چارمینار کے قریب مدینہ سرکل پر ترنگالہرایا۔حیدرآباد کے ایم پی کے ساتھ پارٹی کے مقامی قائدین اور تاجرین موجود تھے