[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طوفان الاقصی کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے خلاف جارحیت کے مقابلے میں فلسطینیوں کے حوابی حملے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مجاہدین نے لبنان اور فلسطین سے صہیونی شہروں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
صہیونی ویب سائٹ واللا کے مطابق حزب اللہ کے میزائل حملے کی زد میں آکر صہیونی فضائیہ کا اہم ترین اڈا میرون بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ایک صہیونی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے پاس حزب اللہ کے حملے روکنے یا ناکام بنانے کے وسائل موجود نہیں ہیں۔دوسری طرف فلسطینی مجاہدین نے بھی کئی اسرائیلی شہروں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی ذیلی شاخ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ مارٹر گولوں سے صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دراین اثناء القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں گھس آنے والے صہیونی ٹینکوں اور بلڈوزر کو یاسین 105 مارٹر گولوں سے ہدف بنایا ہے۔