زائرین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماسک کی پابندی کی ہدایت  

[]

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین شریفین میں زائرین کی کثرت کی وجہ سے ہمیشہ فضائی آلودگی کا خطرہ اور انفکشن کا خدشہ لگا رہتا ہے۔  اس کے پیش نظر سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلی ادارے نے کہا ہے کہ زائرین مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں ماسک کی پابندی کریں۔

 

مقامی میڈیا میں شائع اطلاع کے مطابق نگراں ادارے نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں زائرین سے اپیل کی کہ اگر وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔

 

تمازت کے بڑھ جانے کے پیش نظر نگراں ادارے نے زائرین کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *