[]
نئی دہلی: دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کی طرف سے گشت میں لائے گئے انٹرنل نوٹ سے صحافیوں میں ہلچل مچ گئی۔ اس نوٹ میں لوک سبھا الیکشن کی عارضی تاریخ 16 اپریل بتائی گئی۔
صحافیوں کے جواب میں چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے وضاحت کی کہ یہ تاریخ صرف حوالہ کے طورپر دی گئی تاکہ عہدیدار اس کے مطابق الیکشن کی تیاریاں کرسکیں۔
سی ای او آفس نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ میڈیا کے پوچھنے پر وضاحت کی جاتی ہے کہ لوک سبھا الیکشن کی عارضی تاریخ 16 اپریل صرف ریفرنس کے لئے ہے تاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے الیکشن پلانر کے مطابق عہدیدار اپنی تیاریوں کی منصوبہ بندی کرسکیں۔