[]
نرمل: اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ریاست تلنگانہ نرمل میونسپل آفیس میں دھاوا کیا۔
نرمل کے اے این ریڈی نگر کالونی سے تعلق رکھنے والے آر ٹی سی کنٹرولر گوپال ریڈی نے اپنے مکان نمبر کے اندراج کے لیے درخواست داخل کی تھی۔ انہیں گھر کا نمبر الاٹ کرنے کیلئے ریوینیو آفیسر گنگادھر اور بل کلکٹر نونتو نے 3500 روپے کا رشوت کا مطالبہ کیا۔
شکایت کنندہ نے اے سی بی حکام سے رجوع ہو کر انہیں تفصیلات سے واقف کروایا۔ خج منصوبہ بند طریقہ سے گنگادھر اور نونتو کو رشوت کی رقم 3500 روپے قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔