[]
حیدرآباد: عمارات وشوارع کے وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے دی گئی ضمانتیں 100 دنوں کے اندر پوری کردی جائیں گی۔
پارٹی آفس گاندھی بھون میں ایک جائزہ اجلاس میں ریاستی وزیر نے اس بات کی یقین دھانی کرائی۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے۔
200 یونٹ مف برقی کی گارنٹی اگلے ماہ سے لاگو ہوجائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ 2 ضمانتیں پہلے ہی نافذ ہوچکی ہیں اور عوام ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ حکومت کی ضمانتوں پر عمل درآمد کے بارے میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ وزیر نے کہاکہ وہ اپنی بات پر قائم رہیں گے۔