[]
نئی دہلی: بلقیس بانو کیس کے تمام 11 مجرم دوبارہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔ اتوار کی رات دیر گئے سخت پولیس سیکوریٹی انتظامات کے درمیان ان تمام نے گودھرا سب جیل میں خودسپردگی اختیار کی۔
مجرم دو خانگی گاڑیوں میں رات قریب ساڑھے 11 بجے سنگواڑ رندھیک پور سے گودھرا سب جیل پہنچے اور خودسپردگی اختیار کی۔سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کو گجرات حکومت کی طرف سے دی گئی معافی کو منسوخ کرنے کے بعد21 جنوری تک اپنے آپ کو جیل حکام کے حوالہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
ان میں سے تین مجرموں نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے خودسپردگی کیلئے مہلت طلب کی تھی تاہم عدالت نے انھیں مہلت دینے سے انکارکردیا تھا۔
All 11 men convicted for the rape of Bilkis Bano and murder of 14 people in the post Godhra violence in 2002, surrendered around 11.30 today, as per
Supreme Court orders. They were brought to Godhra sub jail. @htTweets @dipankarghose31 @chetanecostani pic.twitter.com/EgOTf0EI9Z— Maulik Pathak (@MaulikPathak) January 21, 2024