اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس

[]

واشنگٹن: امریکی انٹلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیل کا بھانڈا پھوڑ دیا، کہا کہ اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام ہے۔

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مطابق حماس کے پاس غزہ میں کئی ماہ سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی اسلحہ اور افرادی قوت موجود ہے۔

امریکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بمباری اور زمینی آپریشن اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے باوجود اسرائیل 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک حماس کو تباہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ حماس کے پاس اب بھی کئی مہنیوں تک لڑنے کے لیے گولہ بارود موجود ہے، حماس اسرائیل پر بڑا راکٹ حملہ کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے، اسرائیل کے حماس سے علاقے چھینے جانے کے دعوی بھی بے بنیاد ہیں۔

امریکی خفیہ ایجنسیز کی رپورٹ پر وال اسٹریٹ جرنل کا تبصرہ میں کہا گیا ہے کہ حماس جنگجو اسرائیل کنٹرول والے علاقوں میں آزادانہ نقل و حرکت کر رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *