[]
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ اینٹی نارکوٹکس بیورو نے نشہ آورممنوعہ ویلس فروخت کرنے کے الزام میں مہدی پٹنم کے ایک خانگی ہاسپٹل سے وابستہ 5افراد کوگرفتار کرلیا۔
تلنگانہ اسٹیٹ اینٹی نارکو ٹکس بیورو کے ڈائرکٹر سندیپ شنڈالیہ نے بتایا کہ مہدی پٹنم۔آصف نگر روڈ پرواقع خانگی ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے 37سالہ شعیب سبحانی‘ ڈائرکٹر محمدعبد المجیب‘ فارماسیٹس سید نصیرالدین‘ محمدظفر اور جی سرینواس کوگرفتار کرلیاجبکہ ڈاکٹر احسان مصطفے مفرور بتائے گئے ہیں۔
بتایا جاتاہے کہ ہاسپٹل کے نام پر یہ افراد ممنوعہ انجکشن اور ٹیابلیٹس فروخت کررہے تھے۔ ان کے قبضہ سے 50وئیلس ضبط کرلئے گئے۔