ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی میں پولیس کی زبردست قلت

[]

یہ معلومات حیران کن ہونے کے ساتھ ہی افسوسناک بھی ہے کیونکہ یہ ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی کی اس پولیس کی صورت حال ہے جسے ایک زمانے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ہم پلّہ قرار دیا جاتا تھا۔ آج اسی ممبئی پولیس کی حالت یہ ہے کہ اس کے عہدے خالی ہیں، حکومت انہیں پر کرنے کی جانب توجہ تک نہیں دے رہی ہے۔ ظاہر ہے کہ پولیس کی نفری میں اس کمی کی وجہ سے محکمے پر کام کا دباؤ بہت بڑھ گیا ہے، جس کا نتیجہ وقتا فوقتا پولیس اہلکاروں کی خودکشیوں کی صورت میں سامنے آتا رہتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *