[]
کاغذ نگر _ 21 جنوری ( مخفم احمد ) تلنگانہ کے آصف آباد کے قریب پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آصف آباد ضلع کے کاغذنگر کے باتھ پلی کے رہنے والے محمد سرور کی بیوی ظہیرہ بانو اور 14 سالہ بیٹا محمد آصف کسی رشتے دار سے ملنے بائیک پر کاغذ نگر سے آصف آباد جارہے تھے کہ آصف آباد سے پہلے ان کی بائیک کو سامنے سے آنے والی ایک بھاری ٹرک نے ٹکر دے دی۔ جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹے کی موقع پر موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔