[]
ممبئی: ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح 22 جنوری کو ہو رہا ہے۔ اس میں شرکت کے لیے جن کو دعوت دی گئی ہے ان کے نام انٹرنیٹ پر پہلے ہی سامنے آ چکے ہیں تاہم کچھ مشہور نام ایسے بھی ہیں جن کو اس کے لیے مدعو نہیں کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جن بالی ووڈ اسٹارز کو دعوت نامے موصول ہو چکے ہیں ان میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، اکشے کمار، کنگنا رناوت، ٹائیگر شروف، جیکی شروف، ہری ہرن، امیتابھ بچن، ایوشمن کُھرانا، انوشکا شرما اور رندیپ ہودا شامل ہیں۔
یہ نام سامنے آتے ہی فہرست انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے پوچھنا شروع کیا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے نام کہاں ہیں، کیا ان کو مدعو نہیں کیا گیا؟ یہی نہیں اس فہرست میں کرن جوہر، کترینہ کیف، شلپا سیٹھی، سنجے دت سمیت بالی وڈ کے دیگر اہم نام بھی دکھائی نہیں دے رہے۔
یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ امیتابھ بچن تو ایونٹ میں شریک ہوں لیکن ان کی بہو ایشوریا رائے بچن شریک نہ ہوں۔
دوسری جانب ایسی کوئی اطلاع بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑیاں جیسے رنویر سنگھ، دیپکا پاڈوکون، کرینہ کپور اور سیف علی خان کو رام مندر کی تقریب کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے یا نہیں۔
اسی طرح موہنالی، رجنی کانت، انوپم کھیر، مادھوری ڈکشٹ، چرن جیو، سنجے لیلا بھنسالی، دھنوش، رشاب شیٹھی، مدھر بھندرکر، اجے دیوگن، یش، پراہابس، رام چرن اور سنی دیول کے نام بھی ایسے ہیں جن کو ابھی تک تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔