[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی ذرائع نے ملک کے جنوب سے صیہونی حکومت کی زرعی بیرکوں کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔ جنوبی لبنان سے المیادین کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان سے صیہونی حکومت کی زرعی بیرکوں پر براہ راست میزائل فائر کیا گیا جس کے بعد صیہونی فوجی بیرک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے غزہ کی فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں آج الظھیرہ میں صیہونی فوج کے اہم ٹھکانے کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔