صہیونی وزیراعظم اور وزیرجنگ کے درمیان گہرے اختلافات پائے جاتے ہیں، اسرائیلی ٹی وی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی چینل 12 نے غزہ کے خلاف جنگ میں ناکامی کے بعد صہیونی حکومت میں پھوٹ پڑنے اور اعلی حکام کے درمیان مختلف معاملات پر شدید اختلافات کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی چینل نے کہا ہے کہ کابینہ کے اجلاسوں اور نشستوں کے دوران نتن یاہو اور گیلانت سخت لہجے میں ایک دوسرے بات کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں نے باہمی اختلافات کو عوام اور میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی تاہم بالاخر یہ اختلافات سامنے آگئے۔

یاد رہے کہ نتن یاہو کے کابینہ کے اراکین کے ساتھ اختلافات معمولا اخبارات کی زینت بنتے رہے ہیں حال ہی میں اپوزیشن لیڈر لاپیڈ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کی حیثیت سے نتن یاہو کو کسی احترام کے قابل ہی نہیں سمجھتے ہیں۔ وہ نتن یاہو پر اسرائیل کے مقابلے میں ذاتی مفادات کو ترجیح دینے کا الزام لگاتے ہیں۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *