آسام میں بھارت جوڑو نیائے یاترا پر حملہ۔ کانگریس نے کہا یہ ہے بی جے پی کے غنڈوں کی حرکت۔ ویڈیو دیکھیں

[]

نئی دہلی: ریاست آسام میں کانگریس کی بھارت جڑو یاترا پر حملہ کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ کہا گیا ہے کہ خسام کے شمالی لکیھم پور میں اشرار نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کی گاڑیوں پر حملہ کیا بیانرس اور پوسٹرس پھاڑ دیے گئے۔

 

کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے اس سلسلے میں ٹویٹ کیا ہے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی کی زیر قیادت بھارت جوڑو نیائے یاترا خسام میں آج تیسرا دن مکمل کر رہی ہے۔ جئے رام رمیش نے مزید لکھا کہ آسام کے لکیھم پور میں بھارت جوڑو نیائےیاترا کے قافلے پر بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کر دیا۔ انہوں نے یاترا کے پوسٹرس اور بیانرس پھاڑ دیے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بزدلانہ اور شرمناک حرکت ہے بی جے پی حکومت کی، ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کو ملنے والی عوامی محبت اور حمایت سے بے چین اور خوفزدہ ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *