[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور جنوبی افریقہ کی خاتون وزیر خارجہ نیلڈی پینڈور کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کیپ ٹاؤن میں برکس کے اجلاس کے دوران جنوبی افریقی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے آمادہ ہے۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کمیشن کی تشکیل پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جنوبی افریقی وزیر خارجہ نے صدر رامافوزا کی جانب سے ایرانی ہم منصب کو برکس کے اجلاس میں رسمی دعوت نامہ ارسال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی شرکت پر تاکید کی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات پر مبنی موضوعات پر گفتگو کی۔