ملازمین کونوکری سےنکالنے کیلئے کمپنی نےاپنا آفس پہاڑ پر منقتل کردیا!

[]

ژنہوا: کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی کہ ’سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے‘ اس کی مثال بنتے ہوئے چینی کپمنی نے ملازمین کو نکالنے کیلئے نہایت منفرد فیصلہ کیا۔

چینی ایڈورٹائزنگ کمپنی نے ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے اپنے آفس کو پہاڑ پر منتقل کردیا تاکہ ملازمین تنگ آکر خود ہی مستعفی ہوجائیں۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ کمپنی کو اپنے کئی ملازمین کو کسی طرح کی کوئی ادائیگی نہ کرنی پڑے۔

منتظمین نے کمپنی کے دفاتر کو دور دراز کے پہاڑی مقام پر منتقل کردیا تاکہ ملازمین تنگ آکر خود ہی نوکری چھوڑ دیں اورمعاوضہ مانگنے کے قابل نہ رہیں۔

سابق ملازمین نے الزام لگایا کہ چینی ایڈورٹائزنگ کمپنی ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے ایسا کررہی ہے اس طرح وہ خود ہی تنگ آکر چلے جائیں گے اور انھیں کوئی معاوضے کی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

خبروں کے مطابق چین کے صوبے شانگژی کے شیان شہر کے ڈاؤن ٹاؤن میں قائم یہ ایڈورٹائزنگ کمپنی ملازمین کو بنا معاوضہ کے نوکری سے نکالنا چاہتی تھی۔ اپنا مقصد پورا کرنے کے لیے کمپنی نے یہ انتہائی حربہ استعمال کیا کہ دفاتر کو ایک دیہی پہاڑی علاقے میں منتقل کردیا جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت کافی محدود تھی۔

سابق ملازم نے انکشاف کیا کہ جس جگہ آفس منتقل کیا گیا تھا وہاں جانے میں دو گھنٹے سفر کرنا پڑتا اور صرف ایک بس ہر تین گھنٹے بعد چلتی تھی۔ اس کے علاوہ پہاڑ پر تین کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا تجا جبکہ ٹیکسی کا کرایہ آٹھ ڈالر تھا۔

خواتین کو پبلک ٹوائلٹ کے لیے قریبی گاؤں جانا پڑتا تھا اور کافی مشکلات ہوتی تھیں۔ متعدد شکایت کے باوجود نتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا، مجبوراً 20 میں سے 14 ملازمین نے جاب چھوڑ دی۔

مزے کی بات یہ ہے یہ جیسے ہی لوگوں نے جاب چھوڑی کمپنی پرانی جگہ پر واپس آگئی۔ تاہم کمپنی سابق ملازمین کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انھیں قانونی چارہ جوئی سے ڈرا رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *