[]
’میرا پائبی‘ نامی تنظیم سے وابستہ یہ احتجاجی خواتین مالوم، کیشمپت اور کواکیتھیل علاقوں سے آئی تھیں۔ انہوں نے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ دورانِ احتجاج ان خواتین نے وزیر اعلیٰ کے سکریٹریٹ میں بھی گھسنے کی کوشش کی، مگر پولیس نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔
احتجاجیوں نے مورہ اور منی پور کے دیگر علاقوں میں ہوئے حالیہ فائرنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تشدد برپا کرنے والی تنظیموں کے ساتھ سسپنشن آف آپریشن (ایس او او) سمجھوتے کو رد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ یہ سمجھوتہ 22 اگست 2008 کو مبینہ طور پر تشدد میں ملوث تنظیموں کے ساتھ سیاسی بات چیت شروع کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔