عراق اور شام میں واقع تین امریکی فوجی اڈوں پر حملے کا دعویٰ

[]

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کے جواب میں، عراق میں مسلم مزاحمتی گروپ نے تین امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کا دعوی کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

عراق میں مقامی مزاحمت کے شیعہ مسلم گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی علاقائی پالیسی کے جواب میں اس نے حال ہی میں عراق اور شام میں واقع تین امریکی فوجی اڈوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

 تنظیم نے کہا، “غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کے جواب میں، عراق میں مسلم مزاحمتی گروپ نے تین امریکی فوجی اڈوں، شمال مشرقی شام میں خرب الزیر کے اڈے اور اربیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “شام کے صوبے دیر الزور میں کونیکو کے علاقے میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا۔”بیان کے مطابق تنظیم خطے میں امریکی سرگرمیوں کے جواب میں امریکی فوجی اہداف پر حملے جاری رکھے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *