تہران کا ون چائنا پالیسی کی حمایت کا اعادہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تائیوان کے انتخابی نتائج کے حوالے سے ایران نے ایک بار پھر عوامی جمہوریہ چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعلان کیا۔

تائیوان کے انتخابات کے نتائج کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران اپنی خارجہ پالیسی کی بنیاد پر ملکوں کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک بار پھر چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ ساتھ آبنائے کے دونوں کناروں کی پرامن ترقی کی بنیاد پر چین کے دوبارہ اتحاد کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔

واضح رہے کہ چائنیز تائپے پر چین کی خودمختاری ہے – جسے تائیوان بھی کہا جاتا ہے۔ 

عملی طور پر تمام ریاستیں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ون چائنا پالیسی کے تحت اس خودمختاری کو تسلیم کرتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ممالک تائیوان میں علیحدگی پسند حکومت کے ساتھ سفارتی رابطہ قائم نہیں کریں گی۔

بیجنگ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ تائیوان کو چین میں شامل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *