[]
شمس آباد: شمس آباد نیشنل ہائی وے پر واقع گھانسی میاں گوڑہ کے پاس ایک تیزرفتار کارنے آٹو اور بائک کو ٹکردینے کے بعد توازن کھوکر تینوں گاڑی سڑک کی توسیع اور پل تعمیر کرنے کے لئے کھودے گئے پانی کے گڑھے میں گرپڑے جس کے نتیجہ میں کارمیں سوار ماں اوربیٹا ہلاک ہوگئے۔
شمس آباد رورل پولیس انسپکٹر ایس سری ناتھ نے بتایا کہ آج دوپہر گھانسی میاں گوڑہ کے پاس ایک تیز رفتار کارجس کا رجسٹریشن نمبر TS08EE3154ہے نے لاپروائی سے چلاتے ہوئے ایک آٹو
اور بائیک کوپیچھے سے ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں تینوں کار‘آٹواور بائیک سڑک کی توسیع کے دوران کھودے گئے گڑھے جس میں پانی بھرا ہواتھا گرپڑی
کارمیں سوار 57سالہ آدی شیشہ ریڈی پیشہ سائینٹیفیک آفیسر اوران کی والدہ 88سالہ ایم راملماں ساکنان سری رام نگر برسرموقع ہلاک ہوگئے
جبکہ موٹرسیکل پر سوار 25سالہ انجینلو‘14سالہ لڑکی اور راٹناگوڑہ سائیڈیا آٹوڈرائیور زخمی ہوگئے۔رورل پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا۔