یوم جمہوریہ پریڈ میں نظر آئے گا ’میڈ اِن انڈیا‘ اسلحوں کا جلوہ، فضائیہ اور بحریہ کی خواتین لہرائیں گی پرچم!

[]

فوج پریڈ میں ڈیفنس فورس میں خواتین کے بڑھتے کردار کی بھی نمائش کرے گی، اس میں 60 خواتین فوجی ٹرائی سروس کی سبھی خواتین مارچنگ ٹکڑی کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>یوم جمہوریہ پریڈ کی فائل تصویر</p></div>

یوم جمہوریہ پریڈ کی فائل تصویر

user

ہندوستانی فوج کی طرف سے اس سال کے یومِ جمہوریہ پریڈ میں ’میڈ اِن انڈیا‘ یعنی ہندوستان میں تیار اسلحوں کی نمائش مرکز کشش ہوگی۔ اس میں ایل سی ایچ پرچنڈ ہیلی کاپٹر، پیناکا ملٹی-بیرل راکیٹ لانچر اور ناگ اینٹی-تینک میزائل شامل ہیں۔ فوج پریڈ کے دوران ڈیفنس فورس میں خواتین کے بڑھتے کردار کی بھی نمائش کرے گی۔ اس میں 60 خواتین فوجی ٹرائی سروس کی سبھی خواتین مارچنگ ٹکڑی کا حصہ بننے جا رہی ہیں جس میں فضائیہ اور بحریہ کی خواتین بھی شامل ہوں گی۔

ایل سی ایچ پرچنڈ ایچ اے ایل کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار پہلا سودیشی ملٹی-رول کامبیٹ ہیلی کاپٹر ہے۔ اس میں طاقتور زمینی حملے اور ہوائی جنگی صلاحیت موجود ہے۔ ہیلی کاپٹر میں جدید اسٹیلتھ خصوصیات، مضبوط شیلڈ سیکورٹی اور رات میں حملہ کرنے کی زبردست صلاحیت ہے۔ علاوہ ازیں جہاز پر جدید نیویگیشن سسٹم، نزدیکی لڑائی کے لیے تیار بندوقیں اور طاقتور ہوا سے ہوا میں مار کرنے والی میزائلیں ایل سی ایچ کو جدید جنگی علاقہ کے لیے خاص طور سے موافق بناتی ہیں۔

این اے جی کو ڈی آر ڈی او کے ذریعہ دن اور رات کے حالات میں انتہائی مضبوط دشمن ٹینکوں سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ میزائل میں مجموعی اور رد عمل پر مبنی شیلڈ سے مزین سبھی ایم بی ٹی کو ہرانے کے لیے غیر فعال ہومنگ رہنمائی کے ساتھ ’فائر اینڈ فارگیٹ‘ و ’ٹاپ اٹیک‘ صلاحیتیں ہیں۔ این اے جی میزائل بردار نمیکا ’ایمفیبین‘ (زمین اور پانی دونوں) صلاحیت والی بی ایم پی 2 پر مبنی سسٹم ہے۔

فوجی افسران کا کہنا ہے کہ ہندوستانی صنعت کے ذریعہ سودیشی طور پر تیار جدید بکتر بند گاڑیوں اور مہارت پر مبنی گاڑیوں کو بھی پریڈ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا جہاں فرانسیسی صدر امینوئل میکرون مہمانِ خصوصی ہوں گے۔


;

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *