بس میں سیٹ کیلئے خواتین کی لڑائی۔ ضلع نرمل کے مدھول میں واقعہ ویڈیو وائرل

[]

بھینسہ/مدہول(نامہ نگارافروزخان ) تلنگانہ ریاست میں کانگریس پارٹی برسراقتدارپرآنےکےبعدعوام سے کیے گیے چھ ضمانتوں میں سے دو ضمانتوں پرعمل آواری شروع کردی ہے۔ واضع رہے کہ کانگریس حکومت کی جانب سے اسمبلی انتخابات کےدوران عوام سے چھ ضمانتوں کا وعدہ کیاتھا جس کےپیش نظرکانگریس حکومت نے ان ضمانتوں میں سے 9/ڈسمبرکوتلنگانہ میں آرٹی سی بسوں میں مفت بس سفرکی سہولت کی اسکیم “مہالکشمی”کا آغازعمل میں لایاگیا۔

 

جس کےساتھ ہی آرٹی سی بسوں میں خواتین کی بھیڑبڑھ گئ تودوسری طرف آئےدن آرٹی سی بسوں میں سیٹیوں کو حاصل کرنے کےمعاملے کولیکر خواتین مسافروں ایک دوسرے کےبال پکڑکرپیٹتےہوئے اورساڑھیاں کھینچتے ہوئے نظرآرہیےہیں توکئ بحث ومباحثہ کرتےہوئےدیکھا جارہاہے۔لیکن کل ایسا ہی ایک واقعہ نرمل ضلع کےمدہول بس اسٹانڈپرکچھ خواتین کےدرمیان سیٹوں کوحاصل کرنے کےمعاملے پرلڑائی دیکھی گئی۔

 

تفصیلات کےمطابق بھینسہ بس ڈپوکی ایک آرٹی سی بس جونظام آبادسے بھینسہ کی طرف آرہی تھی مدہول بس اسٹانڈپر روکنےکےدوران کچھ خواتین سیٹوں کوحاصل کرنےکےلیےایک دوسرے کےدرمیان بحث کرتےہوئے ایک دوسرے کے بال اورکپڑےپکڑلڑپڑی۔ان خواتین کی لڑائی کےوجہہ سے بس کچھ دیرتک مدہول بس اسٹانڈپرہی کھڑی رہی بس کنڈکڑ اور بس میں موجود دوسرےمسافروں نےبہت کوشش کے بعد ان خواتین کی لڑائی کوروکا۔جس کےبعدبس بھینسہ کی طرف روانہ ہوگئی۔لہذاحکومت اور آرٹی سی حکام کو چاہیے کہ وہ اسطرح پیش آرہیے ان معاملات کی روک تھام کےٹھوس اقدامات انجام دیں۔

 

کیونکہ مہالکشمی اسکیم کے آغازکےساتھ ہی مسافروں کوبھینسہ سے نظام آبادتک کا سفرکرنےکےلیے تین سے چارگھنٹے کی مشقت کو برداشت کرنا پڑھ رہاہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *