[]
حیدرآباد _ 12 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد سے دبئی جانے والے دو افراد کے پاس سے ڈی آر آئی کے عہدیداروں نے 6 کروڑ مالیت کے ہیرے اور قیمتی پھتر پکڑ لئے ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد جمعہ کو دبئی جانے کے لیے شمس آباد کے راجیو گاندھی ایرپورٹ پر پہنچے۔
تاہم، ان کا رویہ اور نقل و حرکت دیکھ کر ڈی آر آئی حکام نے انہیں حراست میں لے لیا اور ان کی اچھی طرح تلاشی لی ۔ ان کے بیاگ کی تلاشی میں 6 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے اور قیمتی پتھر برآمد ہوئے جو انھوں خصوصی طور پر چاکلیٹ کے کور میں پیک کیے تھے۔ نیز ان کے پاس سے 9.83 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی نوٹ اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔
ڈی آر آئی حکام نے بتایا کہ دو مسافروں کو مناسب ثبوت نہ دکھانے پر حراست میں لیا گیا۔ اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے