[]
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں ایک رسٹورنٹ میں ایک گاہک کی بریانی میں مردہ جھینگر پایاگیا۔اس پر اس گاہک نے رسٹورنٹ کے اسٹاف کو اس بات کی اطلاع دی۔
اس گاہک کی شکایت پر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے عہدیداروں رسٹورنٹ کامعائنہ کیا۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے اس گاہک اور عوام کویقین دہانی کروائی کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں مناسب کارروائی کی جائے گی۔