[]
حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی انڈسٹریز اینڈ کامرس و امور مقننہ ڈی سریدھر بابو نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں ملک کا سب سے متحرک ایرو اسپیس ماحولیاتی نظام ہے۔ سریدھر بابو آج شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرواسپیس سنٹر کا افتتاح کررہے تھے جو آتما نربھر بھارت دفاع شعبہ کا حصہ ہے۔
اس موقع پر ریاستی وزیر اور ہندوستانی بحریہ کے چیف نے ہندوستانی بحریہ کے لئے اپنے دیسی ساختہ درشٹی10اسٹار لائیز بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑی (UAV) کی نقاب کشائی بھی انجام دی۔ سریدھر بابو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایرو اسپیس، ایوویشن اور خلائی صنعتیں ریاست تلنگانے کیلئے ایک اہم شعبہ ہے۔ ریاستی حکومت کے پاس ایرو اسپیس مینو فیکچرنگ، سرویسنگ، انجینئرنگ اور ٹریننگ اداروں کی میزبانی کیلئے کئی ایرو اسپیس اور اس سے منسلک پارکس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی صنعتی پالیسی کو صنعت کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ صنعت دوست پالیسی کے طور پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ایرو اسپیس اور اس سے وابستہ شعبوں میں 1000 سے زائدMSMES ہیں اور ریاست، وقتاً فوقتاًMSMES کو عالمی ایرو اسپیس سپلائی کی قطار میں شامل کرنے کیلئےOEMS کے ساتھ سپلائی یونٹس کی میزبانی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست نے گلوبل اوریجنل ایکویپمنٹ مینو فیکچررز(OEMS) جیسے لاک ہیڈ مائن، بوئنگ جی ای ایو نیشن سسٹم وغیرہ سے متعدد بڑی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ ان عالمی سرمایہ کاروں میں سے ہر ایک نے ہر چند سال بعد وبارہ سرمایہ کاری کی ہے۔
سریدھر بابو نے بتایا کہ ریاست نے مسلسل تین بار 2020,2018 اور2022 میں شہری ہوا بازی کی وزارت حکومت ہند سے ایرو اسپیس کیلئے مسلسل دو سال بہترین ریاستی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کے سنٹر کو قائم کرنے کیلئے حیدرآباد کو اپنے پہلے مقام کے طور پر منتخب کیا ہے اور10ماہ کے مختصر عرصہ میں انہوں نے UAVS کیلئے پہلی کاربن ایرو اسٹرکچرز مینو فیکچرنگ لائن قائم کی ہے۔
آج اڈانی گروپ حیدرآباد میں 25 سے زیادہ سپلائرس کے ساتھ مشغول ہیں۔ اڈانی DRDO کیلئے سب سے بڑےBCPP شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
انہیں باوقار 7میزائیل پروگراموں سے نوازا گیا ہے۔ سریدھر بابو نے کہا کہ ریاستی حکومت ان کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گی اور آڈانی گروپ کے پروجیکٹس کے قیام کیلئے ہر طرح کی حمایت کا انہوں نے یقین دلایا۔