پینڈنگ چالانات پر ڈسکاؤنٹ۔ آخری تاریخ بڑھا دی گئی

[]

حیدرآباد: پینڈنگ چالانات ادا کرنے کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے زیر التوا ٹریفک چالانات پر بھاری ڈسکاونٹ کا اعلان کیا گیا تھا اور آج اس کا آخری دن تھا۔

 

اسی دوران حکومت نے ڈسکاؤنٹ پر چالان ادا کرنے کی تاریخ بڑھاتے ہوئے 31 جنوری کر دی ہے۔اب سے کچھ ہی دیر پہلے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ عوام کی جانب سے کی گئی درخواست کی بنا پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ریاست بھر میں 3 کروڑ 59 لاکھ زیر التوا چالانات ہیں جن میں سے اب تک ایک کروڑ 14 لاکھ چالانات کی رقم ادا کردی گئی۔ حیدر آباد، سائبر آباد رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹس کے حدود میں زیر التوا چالانات کی رقم کی ادائیگی سے 57 کروڑ روپئے کی رقم وصول کی گئی۔ حکومت نے گذشتہ سال 26 دسمبر سے چالانات پر رعایت کی شروعات کی تھی۔ سائبر دھوکہ بازوں کی جانب سے آن لائن چالان ادا کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے لئے ایک نقلی ویب سائٹ بناتے ہوئے اسے انٹرنیٹ پر وائرل کردیا گیا جس کا پولیس نے فوری پتہ چلایا اور شہریوں سے خواہش کی کہ وہ ٹریفک پولیس کی حقیقی ویب سائٹ سے رجوع ہوتے ہوئے

 

چالانات ادا کریں جس کی وجہ سے خاص طور پر ای سیوا اور می سیوا سنٹرس پر گاڑی سواروں کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔ اسی دوران پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ رعایت دینے کے باوجود بھی چالانات کی رقم ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *