میری بیٹی کوبچاؤ‘ایک ماں کی فریاد،دھوکہ بازایجنٹ نے حیدرآبادی خاتون کوعمان میں پھنسادیا

[]

حیدرآباد: ایک ماں کی فریاد میری بیٹی کوبچاؤ۔تالاب کٹہ بھوانی نگرکی ایک خاتون کوٹراویل ایجنٹ نے مسقط کے عمان میں پھنسادیاہے۔ اس ٹراویل ایجنٹ کے خلاف ہیومن ٹرافیکنگ کے مقدمات درج کرکے انہیں جرمانہ کے ساتھ جیل بھیجانا چاہئے۔ حیدرآباد میں گولڈکے اسمگلرس اور ہیومن ٹرافیکنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کے پاس قانون نہیں ہے۔

ذرائع کے بموجب حفصہ تنویر نے ایک ویڈیو کے ذرائع بتایا کہ وہ درشہوارہاسپٹل میں شوکت نامی ٹراویل ایجنٹ کا نمبر دیکھا تھا۔شوکت کاآفس بھوانی نگرمیں واقع ہے۔گزشتہ سال خاتون نے بتایا کہ وہ بیرون ملک جاکر کام کرناچاہتی تھی۔ ایجنٹ نے خاتون کو30جنوری 2023 کو مسقط روانہ کیا۔جہاں خاتون 6ماہ تک کام کیا۔

وہاں خاتون کومناسب کھانا نہیں دیا جارہا تھا اور 18گھنٹہ کام لیا جارہاہے تھا۔ مسقط کے عمان میں خاتون کومین پاورکنسلٹنسی محمدانی ریاص کے حوالے کردیاگیاہے۔ شبہ یہ بھی کیا جارہا ہے کہ حیدرآباد سے خواتین لیجاکر وہاں کنسلٹنسی کو فروخت کردیا جاتا ہوگا؟

 حفصہ تنویر کی والدہ کنیزفاطمہ حیدرآباد میں مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجداللہ خاں خالد سے ملاقات کی اور تفصیلات بتائی۔امجداللہ خاں خالد نے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹرسبرامینم جئے شنکر کو ایک لیٹر لکھا ہے اور اپیل کی ہے کہ حفصہ تنویر کوحیدرآباد واپس بلایاجائے۔

خاتون نے بتایا کہ کفیل کے بھائی کی جانب سے بری نظر بھی ڈالی گئی تھی۔خاتون نے اپنی عزت بچانے کے لئے بھگ کرعمان میں واقع انڈین ایمبسی پہنچی تھی۔وہاں بھی کوئی مدد نہ ملنے پر وہ دوماہ روڈپربھٹکتی رہی۔ان کے دو چھوٹے بچے ہیں۔خاتون کو کسی طرح بھی حیدرآباد واپس لانے کا انتظام کروائیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *