[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف نئی کارروائیوں کی تعداد بڑھا کر آٹھ کردی ہے۔
ادھر المنار کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کا ایک میزائل سرحدی صہیونی بستیوں میں انتباہی سائرن بجنے کے بعد لبنان کی بلیدہ اور مس الجبل بستیوں پر گرا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے حزب اللہ کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت میں حزب اللہ کے مجاہدین نے صیہونی فوجی سینٹر حانیتا کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔