حج 2024کے انتظامات‘ نائب گورنر مکہ سے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی بات چیت

[]

جدہ: مرکزی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال و اقلیتی امو اسمرتی زوبن ایرانی اور وزیر مملکت برائے خارجہ و پارلیمانی امور وی مرلی دھرن نے جدہ میں وزارت حج و عمرہ کی طرف سے منعقدہ حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش میں وزارت اقلیتی امور اور وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں کے ایک وفد کی قیادت کی۔

 کانفرنس میں یہ شرکت سعودی عربیہ کے جاری دورے کا ایک حصہ تھی، جس کے دوران ہندوستان اور سعودی حکومت کے درمیان 7 جنوری کو حج 2024 کے لیے دو طرفہ حج معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش ہر سال منعقد کی جانے والی ایک بین الاقوامی تقریب ہے اور اس بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا تیسرا ایڈیشن 08 تا 11 جنوری کو جدہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس عالمی کانفرنس میں اہم فیصلہ سازوں، ماہرین، ماہرین تعلیم اور محققین کے سیشنز، ورکشاپس اور تربیتی سیمینار شامل ہیں۔ اس تقریب میں دنیا بھر کے مختلف مقامات سے وزراء اور حکام نے شرکت کی، اس کے ساتھ حج اور عمرہ کے شعبہ میں مصروف نجی اور سرکاری دونوں اداروں کی نمائندگی کرنے والے 200 سے زائد اداروں کی موجودگی رہی۔

 اقلیتی امور کی وزیر نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی جس نے عالمی سطح پر بہترین طریقہ کار کے بارے میں قیمتی بصیرت سے کانفرنس کو واقف کرایا اور اپنے خیالات اور اطلاعات کے تبادلے میں سہولت فراہم کی، جو ہندوستانی عازمین کے لیے حج کے تجربے کو بہتر بنانے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔

کانفرنس کے موقع پر اسمرتی زوبن ایرانی اور وزیرمملکت مرلی دھرن کی مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں حج و عمرہ سے متعلق سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے بھی شرکت کی۔۔ حج 2024 کے دوران ہندوستانی عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے سعودی حکومت کے ساتھ مزید قریبی تعاون اور اشتراک کی گنجائش پر بات چیت ہوئی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *