مسلمانوں کی آبادی 80 کروڑ ہوگئی تو ہندوؤں کا کیا ہوگا؟ بی جے پی ایم ایل کا متنازعہ بیان

[]

دکشن کنڑا (کرناٹک): کرناٹک بی جے پی کے رکن اسمبلی حلقہ اُڈپی ہریش پونجا نے یہ کہتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا کہ ہندوؤں کا صرف ایک یا 2 بچے پیدا کرنا کافی نہیں‘ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی ہندوؤں سے بڑھ جائے گی۔ انہوں نے 7 جنوری کو ایپا دیپ اُتسو دھارمک سبھا میں یہ بیان دیا۔

بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ چند لوگوں کی سوچ ہے کہ ہندوستان میں ہندوؤں کی آبادی 80 کروڑ اور مسلمانوں کی صرف 20 کروڑ ہے لیکن آپ کو ایک اور سمت میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ مسلمان کم ہیں لہٰذا وہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے لیکن مسلمان چار چار بچے پیدا کررہے ہیں اور ہم ہندوؤں میں زیادہ تر لوگوں کے پاس ایک یا 2 بچے ہیں۔

 20کروڑ مسلمانوں نے چارچار بچے پیدا کئے تو ان کی آبادی 80 کروڑ ہوجائے گی اور ہم گھٹ کر 20 کروڑ ہوجائیں گے۔مسلمانوں کی آبادی 80 کروڑ ہوتے ہی کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ملک میں ہندوؤں کی حالت کیا ہوگی؟ آ پ کو گھر میں بیٹھ کر سوچنا چاہئے کہ اس ملک میں مسلمان اکثریت میں آگئے تو ہندوؤں کی  حالت کیا ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *