انسٹا گرام ریلز بنانے  سے روکنے پر بیوی نے شوہر کا قتل کردیا

[]

پٹنہ: بہار میں 5 سالہ بیٹے کی ماں نے اپنے شوہر کو صرف اس بات پر قتل کردیا کیوں کہ وہ انسٹاگرام پر ویڈیو ریلز اپ لوڈ کرنے پر اعتراض کرتا تھا۔ 25 سالہ مہیشور کمار رائے کولکتہ میں مزدوری کرتا تھا اور تعطیلات پر بہار اپنے گھر آیا تھا اور بیوی بچے کے ساتھ سسرال گیا تھا لیکن رات گئے واپس نہیں لوٹا۔

مہیشور کے بھائی نے فون کیا تو موبائل پر کوئی اور تھا جس پر وہ اپنے افراد خاندان کو لے کر مہیشور کے سسرال پہنچا تو اپنے بھائی کو مردہ حالت میں پایا جبکہ اس کی بیوی اور سسرال والے گھر سے غائب تھے۔

مہیشور کے گھر والوں نے بتایا کہ سسرال والوں میں سے 4 افراد نعش کو ٹھکانے لگانے کے لیے لے جارہے تھے۔ ہمارے پہنچنے پر نعش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مہیشور کو اپنی بیوی کے وائرل گانوں پر انسٹاگرام ریلز بنانے کے جنون پر اعتراض تھا اور وہ اسے بار بار منع کرتا تھا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوتا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مہیشور کی نعش کو پنکھے سے لٹکایا گیا تھا تاکہ اسے خودکشی ظاہر کیا جا سکے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *