[]
ہندوستانی کرکٹر محمد سمیع کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے انہیں اس ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ اس پروقار ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد محمد سمیع نے جذباتی رد عمل ظاہر کیا ہے
نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹر محمد سمیع کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے انہیں اس ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ اس پروقار ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد محمد سمیع نے جذباتی رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے۔ سمیع نے کہا کہ لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ارجن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔
محمد سمیع کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وزارت کھیل کی جانب سے قومی کھیل ایوارڈ 2023 کا اعلان کیا گیا تھا۔
حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں محمد سمیع نے اپنی شاندار باؤلنگ سے سب کے دل جیت لیے۔ محمد شامی نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ شامی نے 7 میچوں میں 24 بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا۔ محمد شامی کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچی لیکن ٹیم انڈیا کو فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;