[]
محمد عبد الرحیم صدر مدرس نونہال ہا ئی اسکول کورٹلہ نے کہا کہ اس پر فتن دور میں نئی نسل کو سیر ت النبی سے واقف کروانے کے لئے کویز مقا بلے کا فی معا ون ثابت ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ کومشورہ دیتے ہوۓ کہا کے طلبہ سیر ت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گہرائی سے مطالعہ کریں اور
دین کا سپاہی بن کر دیں و ملت اسلامیہ کی خدمت کرنے کا اپنے اندر جذبہ پیدا کریں ہمیشہ اس طرح کے مواقعوں سے ضرور استفادہ کر یں۔
خا دمین امت کی جانب سے منعقدہ کردہ مقابلہ پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ آج کے پرفتن دور میں نئی نسل کو فتنوں سے بچانے، ان کے ایمان کو تقویت و جلا دینے کے لئے خا دمین امت کی کوششیں قابل ستائش اور قا بل تقلید ہیں ۔
شہر کورٹلہ کے امتحانی مرکز نونہال ہا ئی اسکول میں سیر ت کو یز مقا بلہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔جسمیں نونہال ہا ئی اسکول کورٹلہ اور کریسنٹ ہا ئی اسکول کورٹلہ سے جماعت ہشتم تا جماعت دہم کے جملہ 102طلبہ وطالبات نے حصہ لیا ۔ سید عبد الباقی ادریس انچارج سیرت کوئز مقابلہ نے کا فی منظم انداز میں مسا بقتی امتحانات ( Competitive Exams)کے طرز پر انتظامات کئے اور مکمل نظم وضبط کے ساتھ امتحان کے انعقاد کو یقینی بنایا ۔ تا کہ مستقبل میں طلبہ وطالبات کو حکومت کی جانب سے منعقدہ کردہ مسابقتی امتحانات کا بھی تجربہ ہو سکے اور کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔
کو رٹلہ میں اس امتحان کے انعقاد میں ڈسٹرکٹ آرگنائزر س محمد عبد الما جد اور محمد سا جد لکچرر س گو رنمنٹ جو نیر کا لیج جگتیا ل کا بھرپور تعاون رہا ۔
اس موقع پر نو نہال و کر یسنٹ اسکول کے اساتذہ و معلمات جسمیں احمد عبداللہ قاسمی ،محمد ارشاد ،اسما جبین ،ثمینہ بیگم اور سفینہ فا طمہ نے نگران امتحان (انویجلیٹر )کے فرائض انجام دیے ۔
محمد اشرف صدر مدرس کریسنٹ ہا ئی اسکول ، محمد شاہد ،محمد عابد نے امتحانی مرکز کا معائنہ کیا ۔