ہندوستانی وزیر اسمرتی ایرانی کا مدینہ منورہ کا دورہ، احد‌ کی پہاڑیوں پر بھی گئیں۔ مدینہ کا دورہ کرنے والی پہلی غیر مسلم خاتون: ویڈیو دیکھیں

[]

نئی دہلی۔حکومت ہند اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان حج 2024 کے معاہدہ کے بعد مرکزی وزیرِ اقلیتی امور اسمرتی ایرانی اعلی سطحی وفد کی قیادت میں آج جدہ سے بزریعہ میٹرو ٹرین مدینہ منورہ پہنچیں۔

 

اسمرتی ایرانی ہندوستان کی پہلی غیر مسلم خاتون وزیر ہیں جنھوں نے مدینہ کا دورہ کیا مسجدِ نبوی، اُحد کی پہاڑیوں اور مسجد قبا گئیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ۔ ای ۔ او ۔ لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن پر مدینہ میں مقیم ہندوستانیوں اور زائرین نے انتہائی گرم جوشی سے مرکزی وزیر کا استقبال کرتے ہوئے سیلفی فوٹو اور ویڈیو گرافی کی۔ مرکزی وزیرِ نے بھی وہاں موجود تمام لوگوں کی محبتوں کا بلند اخلاقی کے ساتھ شکریہ ادا کر کیا۔

 

وزیرِ موصوف سب سے پہلے مسجدِ نبویؐ کی زیارت کی۔ اس کے بعد ہندوستانی وزیر اُحد کی پہاڑیوں پر گئیں جہاں دنیا کے تمام ملکوں کے زائرین نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا مسجد نبوی کے بعد سمرتی ایرانی مسجد قبا گئیں۔

 

انھوں نےخود اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہر مدینہ کے دورہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے شہر مدینہ کے دورہ کو لے کر صارفین نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

 



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *